سانچہ:مقاله برگزیده
عبدالحسین امینی علامہ امینی اور صاحب الغدیر کے نام سے مشہور، شیعہ عالم، محقق، کتاب شناس اور کتاب الغدیر کے مصنف ہیں، جنہیں غدیر کے احیاء، تعارف اور دفاع میں نمایاں کردار کا حامل سمجھا جاتا ہے۔
الغدیر کے علاوہ، عبدالحسین امینی کی تاریخ اسلام، فقہ، تفسیر اور تراجم کے موضوع پر متعدد تصانیف شائع ہوئی ہیں؛ جن میں شہداء الفضیلۃ اور سیرتنا و سنتنا سیرۃ نبینا و سنتہ شامل ہیں۔ عبدالحسین امینی کی علمی کاوشوں کے پیش نظر، متعدد مصنفین نے ان کی خصوصیات اور علمی شخصیت کو بیان کیا ہے اور ان کے بارے میں مونوگراف لکھے ہیں؛ جن میں حماسہ غدیر اور امین شریعت شامل ہیں۔