سورہ نساء آیت نمبر 51 اور غدیر
سورہ نساء آیت نمبر 51 ایک ایسی آیت ہے جو جِبْت اور طاغوت پر لعنت کے بارے میں ہے جنہیں غدیر کے دشمنوں میں شمار کیا گیا ہے۔
غدیر کے سلسلے میں سورہ نساء کی آیت 51 کے استعمال کا موقع یوں بیان کیا گیا ہے: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله خطبہ غدیر میں قرآن کے حوالے سے اہل بیت علیہم السلام کے دوست اور دشمن کے بارے میں فرماتے ہیں: مَعاشِرَ النّاسِ، عَدُوُّنا مَنْ ذَمَّهُ اللَّه وَ لَعَنَهُ، وَ وَلِيُّنا كُلُّ مَنْ مَدَحَهُ اللَّه وَ احَبَّهُ.[1]
خطبے کے اس حصے میں، جن امور کی طرف پیغمبر صلی اللہ علیہ و آله نے اشارہ کیا ہے ان میں سے ایک جِبْت اور طاغوت کے حامیوں پر لعنت والی آیت (سورہ نساء کی آیت 51) ہے:
أَ لَمْ تَرَ إِلَی الَّذِینَ أُوتُوا نَصِیباً مِنَ الْکِتابِ یُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَ الطَّاغُوتِ وَ یَقُولُونَ لِلَّذِینَ کَفَرُوا هؤُلاءِ أَهْدی مِنَ الَّذِینَ آمَنُوا سَبِیلاً أُولئِکَ لَعَنَهُمُ اللَّه وَ مَنْ یَلْعَنِ اللَّه فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِیراً؛ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جن لوگوں کو کتاب کا کچھ حصہّ دے دیا گیا وہ شیطان اور بتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور کفار کو بھی بتاتے ہیں کہ یہ لوگ ایمان والوں سے زیادہ سیدھے راستے پر ہیں
۔
جبت اور طاغوت وہی ہیں جن کے بارے میں امیرالمؤمنین علیہ السلام نے اپنے قنوت کی دعا میں فرمایا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ الْعَنْ صَنَمَيْ قُرَيْشٍ وَ جِبْتَيْهَا وَ طَاغُوتَيْهَا؛ اے اللہ! محمدؐ اور ان کی آل پر درود بھیج، اور قریش کے دو بتوں، جبت اور ان کے طاغوت پر لعنت فرما۔؛[2] وہ لوگ جنہوں نے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آله کے دشمنوں اور منافقوں کو سلمان، ابوذر، مقداد اور عمار پر ترجیح دی، حقیقی مومنین کو کنار کیا اور اس دن تک کے لیے جب تک ان کی بدعت باقی ہے، خدا کی ابدی لعنت اپنے مول لی۔[3]
حوالہ جات
مآخذ
- اسرار غدیر؛ محمد باقر انصاری، تہران: نشر تک، 1384ش۔
- غدیر در قرآن، قرآن در غدیر؛ محمد باقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، 1387ش۔
- المصباح (جنة الأمان الواقیة و جنة الإیمان الباقیة)؛ ابراہیم بن علی کفعمی، قم: دار الرضی، 1405ق۔
