سورہ فتح آیت نمبر 6 اور غدیر
سورہ فتح آیت نمبر 6 ان آیات میں سے ہے جنہیں خطبہ غدیر میں بیان کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے غدیر کے دشمن منافقوں اور مشرکوں پر لعنت کی گئی ہے۔
بعض محققین کے نزدیک سورہ فتح کی آیت 6 کے پس منظر کو یوں بیان کیا گیا ہے: پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله نے قرآن میں اہل بیت علیهم السلام کے دوست اور دشمن کے حوالے سے خطبہ غدیر میں فرمایا: مَعاشِرَ النّاسِ، عَدُوُّنا مَنْ ذَمَّهُ اللَّه وَ لَعَنَهُ، وَ وَلِيُّنا كُلُّ مَنْ مَدَحَهُ اللَّه وَ احَبَّهُ: اے لوگو، ہمارا دشمن وہ ہے جس کی اللہ نے مذمت کی ہے اور اس پر لعنت کی ہے، اور ہمارا دوست وہ ہر شخص ہے جس کی اللہ نے تعریف کی ہے اور اس سے محبت کی ہے۔[1]
ان موارد میں سے ایک جن کی طرف پیامبر صلی اللہ علیہ و آله نے اشارہ کیا ہے، منافقوں اور مشرکوں پر لعنت کی آیت ہے:
وَ یُعَذِّبَ الْمُنافِقِینَ وَ الْمُنافِقاتِ وَ الْمُشْرِکِینَ وَ الْمُشْرِکاتِ الظَّانِّینَ بِاللَّه ظَنَّ السَّوْءِ، عَلَیْهِمْ دائِرَةُ السَّوْءِ وَ غَضِبَ اللَّه عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ أَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَ وَ ساءَتْ مَصِیراً؛ تاکہ اللہ تعالیٰ منافق مردوں اور عورتوں اور مشرک مردوں اور عورتوں کو عذاب دے، جو اللہ کے بارے میں بدگمانیاں رکھتے ہیں۔ اُن پر بُری مصیبت نازل ہو! اللہ اُن پر غضب ناک ہوا، اُن پر لعنت فرمائی اور اُن کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہے، اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے۔
.
خطبہ غدیر میں اس آیت کے تناظر میں منافق وہ دوروخے لوگ تھے جنہوں نے پیامبر صلی اللہ علیہ و آله کی ہر بات ماننے کا وعدہ کیا لیکن آپ کے دنیا سے پردہ فرما جانے کے فوراً بعد سب کچھ پاؤں توند روند ڈالا۔ انہوں نے اعلانیہ اور بے باکی کے ساتھ پیامبر کے احکامات کی خلاف ورزی کی اور واقعہ سقیفہ کو جنم دیا۔ اللہ نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے جہنم تیار کی ہے؛ کیونکہ کوئی بھی ان کی طرح اس گمراهی کو پھیلانے کی وجہ سے ایسے عذاب کا مستحق نہیں ہے۔[2]
حوالہ جات
مآخذ
- اسرار غدیر؛ محمد باقر انصاری، تہران: نشر تک، 1384ش۔
- غدیر در قرآن، قرآن در غدیر؛ محمد باقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، 1387ش۔
