مندرجات کا رخ کریں

سورہ زمر آیت نمبر 56 اور غدیر

ویکی غدیر سے
سورہ زمر آیت نمبر 56 اور غدیر
سورہ زمر آیت نمبر 56 اور غدیر
آیت کی خصوصیات
سورہ کا نامسورہ زمر
آیت نمبر56
پارہ24
آیت کا مواد
مقام نزولمکہ
موضوعامیرالمؤمنین جنب اللہ ہیں اور ان سے دوری قیامت کے دن حسرت کا سبب ہے
آیت کی ترتیل

سورہ زمر آیت نمبر 56 وہ آیت ہے جس کی بنیاد پر امیرالمؤمنین کو جنب الله قرار دیا گیا ہے اور آپ سے دوری کو قیامت کے دن حسرت کا سبب سمجھا گیا ہے۔ جنب کے معنی پہلو، سمت اور ناحبہ کے ہیں اور خطبے میں امیرالمؤمنین علیہ السلام کو «خدا کا پہلو»، «خدا کی سمت» اور «خدا کی ناحیہ» سے تعبیر کیا گیا ہے۔

خطبہ غدیر میں سورہ زمر کی آیت 56 کی تفسیر کا تاریخی پس منظر کچھ یوں بیان کیا گیا ہے: خطبہ غدیر کے تیسرے مرحلے کے ایک حصے میں، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله نے لوگوں کو علی علیہ السلام کی مخالفت کرنے سے سختی سے روکا اور مختلف الفاظ کے ساتھ اس بات کی یاد دہانی کرائی۔ اس آیت کا قرآنی مقام یوں ظاہر ہوتا ہے: اس آیت سے چند آیات پہلے اور بعد والی آیات بھی امیرالمؤمنین علیہ السلام کے مخالفین کے بارے میں ہیں، کیونکہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آله فرماتے ہیں: «خدا نے اس شخص کے بارے میں جو ان کی مخالفت کرے، یہ آیت نازل فرمائی ہے»۔

بعض محققین نے خطبہ غدیر میں سورہ زمر کی آیت 56 کے آنے کا تجزیہ یوں کیا ہے: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله نے علی بن ابی‌طالب علیہ السلام کو اپنے بعد ولیِ الہی کے طور پر متعارف کرانے کے بعد، لوگوں میں زیادہ جوش و جذبہ پیدا کرنے کے لیے انہیں حسرت کے دن (قیامت) سے ڈرایا۔ پیغمبر نے یہ انتباہ علی علیہ السلام کے مقام کو جنب الله کے طور پر متعارف کروا کر زبان پر جاری کیا۔ یہ تعبیریں اس بات کی کنایہ ہیں کہ اس حضرت کا خدا کے ساتھ کتنا گہرا تعلق ہے اور یہ علی علیہ السلام کی بارگاہِ الہی میں بلندیِ قرب کو اعلیٰ ترین درجے تک پہنچاتی ہیں۔

وہ آیت جس کی غدیر میں صراحتاً تفسیر کی گئی

سورہ زمر کی آیت 56 ان آیات میں شمار ہوتی ہے جن کی غدیر میں تفسیر کی گئی ہے۔ بعض محققین کے مطابق، غدیر میں قرآن کی 18 آیات کی صراحتاً تفسیر کی گئی ہے؛ اس کا مطلب یہ ہے کہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آله نے آیت کے متن کو خطبے میں الگ سے بیان کیا اور اس سے پہلے یا بعد میں اس کی تفسیر بیان فرمائی۔ یہ صورتیں ان آیات کے مقابلے میں ہیں جو حضرت کے خطاب میں بطور تضمین اور اقتباس آئی ہیں۔[1]

انہی آیات میں سے ایک سورہ زمر کی آیت 56 ہے: أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ یَا حَسْرَتَا عَلَیٰ مَا فَرَّطْتُ فِی جَنْبِ اللَّهِ وَإِنْ کُنْتُ لَمِنَ السَّاخِرِینَ؛ پھر تم میں سے کوئی نفس یہ کہنے لگے کہ ہائے افسوس کہ میں نے خدا کے حق میں بڑی کوتاہی کی ہے اور میں مذاق اڑانے والوں میں سے تھا.

خطبے کے متن میں آیت

بعض مآخذ میں سورہ زمر کی آیت 56 کا ذکر یوں ملتا ہے: مَعاشِرَ النّاسِ، انَّهُ جَنْبُ اللَّه الَّذى ذَكَرَ فى كِتابِهِ الْعَزيزِ، فَقالَ تَعالى مُخْبراً عَمَّنْ يُخالِفُهُ:أَنْ تَقُولَ نَفْسٌ یَا حَسْرَتَا عَلَیٰ مَا فَرَّطْتُ فِی جَنْبِ اللَّهِ؛ اے لوگو! یہ اللہ کا جنب (پہلو) ہے جس کا ذکر اس نے اپنی عزیز کتاب میں کیا ہے اور جو شخص ان کی مخالفت کرے اس کے بارے میں حق تعالی نے خبر دیتے ہوئے فرمایا ہے: «اے حسرت اس کوتاہی پر جو میں نے جنب خدا کے بارے میں کی».[2]

آیت کی تفسیر کا تاریخی پس منظر

خطبہ غدیر میں سورہ زمر کی آیت 56 کی تفسیر کا تاریخی پس منظر کچھ یوں بیان کیا گیا ہے: خطبہ غدیر کے تیسرے مرحلے کے ایک حصے میں، جب خطبہ اس حساس مرحلے کے قریب پہنچتا ہے کہ جہاں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله امیرالمؤمنین علیہ السلام کو اپنے ہاتھوں پر اٹھاتے ہیں، تو اس حضرت نے لوگوں کو علی علیہ السلام کی مخالفت کرنے سے سختی سے روکا اور مختلف الفاظ کے ساتھ اس بات کی یاد دہانی کرائی۔

پیغمبر صلی اللہ علیہ و آله نے جبرئیل کے نزول پر تاکید کرتے ہوئے خدا کا کلام بیان فرمایا: «جو بھی علی سے دشمنی کرے اور ان کی ولایت کو قبول نہ کرے، اس پر میری لعنت اور غضب ہو»۔ اس کے بعد آپ نے سورہ حشر کی آیت 18 اور سورہ نحل آیت نمبر 94 کو ملا کر خبردار کیا کہ سب لوگ زوال کے خطرے سے دوچار ہیں اور انہیں اپنا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ قیامت کے دن انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا۔ اس کے بعد اس حضرت نے لوگوں میں ولایت کو قبول کرنے کے لیے مزید شوق اور انگیزہ پیدا کرنے کی غرض سے انہیں حسرت کے دن سے ڈرایا۔ یہ انتباہ علی علیہ السلام کے بلند مقام کو جنب الله (خدا کی حضوری) کے طور پر متعارف کروا کر زبان پر جاری کیا اور سورہ زمر کی آیت ۵۶ کی تلاوت فرمائی۔[3]

آیت کا قرآنی مقام

بعض محققین کی طرف سے سورہ زمر کی آیت 56 کا قرآنی مقام یوں بیان کیا گیا ہے: اس آیت سے چند آیات پہلے اور بعد والی آیات بھی امیرالمؤمنین علیہ السلام کے مخالفین کے بارے میں ہیں، کیونکہ پیغمبر صلی اللہ علیہ و آله فرماتے ہیں: «خدا نے اس شخص کے بارے میں جو ان کی مخالفت کرے، یہ آیت نازل فرمائی ہے» اور چونکہ ان چند آیات میں ضمایر اور خطابات کا سیاق ایک ہی ہے، لہٰذا یہ کہنا چاہیے کہ حضرت نے تمام آیات کی تفسیر فرمائی ہے۔

پس پیغمبر صلی اللہ علیہ و آله کی تفسیر کے ساتھ سورہ زمر کی آیت 56 کا معنی اس کی ماقبل اور مابعد آیات کے ساتھ یوں ہوگا: (اے علی کے مخالفین) اپنے پروردگار کی طرف پلٹ آؤ اور اس کے سامنے سرِ تسلیم خم کرو، اس سے پہلے کہ عذاب تمہاری طرف آئے اور تمہاری مدد نہ کی جائے۔ جو چیز تم پر نازل کی گئی ہے اس میں سے بہترین کی پیروی کرو اس سے پہلے کہ عذاب اچانک تمہاری طرف آ جائے اور تمہیں اس کے آنے کا احساس بھی نہ ہو۔ مبادا کوئی شخص کہے: ہائے حسرت اس کوتاہی پر جو میں نے جنب اللَّه -یعنی علی علیہ السلام- کے بارے میں کی اور میں مذاق اڑانے والوں میں سے تھا۔ یا کہے: اگر اللہ مجھے ہدایت دیتا تو میں متقی لوگوں میں سے ہوتا، یا عذاب دیکھ کر کہے: کاش میرے لیے واپسی کا کوئی راستہ ہوتا تاکہ میں نیکی کرنے والوں میں سے ہو جاتا۔ کیوں نہیں، میری آیات اور نشانیاں تمہارے پاس آئیں، لیکن تم نے ان کی تکذیب کی اور انہیں قبول کرنے سے سرکشی کی اور تم ان کا انکار کرنے والوں میں سے تھے۔[4]

آیت کا اعتقادی تجزیہ

بعض محققین کی طرف سے خطبہ غدیر میں سورہ زمر کی آیت 56 کے آنے کا تجزیہ اس طرح کیا گیا ہے: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ غدیر کے تیسرے حصے کے ایک حصے میں اور اپنے بعد علی بن ابی طالب علیہ السلام کو ولی الہی کے طور پر متعارف کرانے کے بعد، لوگوں میں مزید تحریک اور شوق پیدا کرنے کی غرض سے انہیں یومِ حسرت (قیامت) سے ڈرایا۔ پیغمبر نے علی علیہ السلام کے مقام کو جنب اللہ کے طور پر متعارف کرا کے یہ انتباہ دیا اور اس سلسلے میں سورہ زمر کی آیت 56 تلاوت فرمائی۔

اس آیت میں اہم نکتہ لفظ «جنب» ہے جو اس آیت میں علی علیہ السلام کے بارے میں استعمال ہوا ہے۔ جنب کا معنی کنارہ، سمت اور جانب ہے۔ امیرالمومنین علیہ السلام کو «خدا کا کنارہ»، «خدا کی سمت»، «خدا کی جانب» سے تعبیر کیا گیا ہے۔ یہ تمام عبارات اس بات کی کنایہ ہیں کہ اس بزرگ ہستی کا خدا کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور یہ علی علیہ السلام کی بارگاہ الہی میں اعلیٰ ترین درجے کی قربت کو ظاہر کرتا ہے۔[5]

حوالہ جات

  1. ↑ غدیر در قرآن، ج2، ص47.
  2. ↑ اسرار غدیر، ص143، بخش3.
  3. ↑ غدیر در قرآن، ج2، ص53.
  4. ↑ غدیر در قرآن، ج2، ص53–54.
  5. ↑ غدیر در قرآن، ج2، ص 54–55۔

مآخذ

  • اسرار غدیر؛ محمد باقر انصاری، تہران: نشر تک، ۱۳۸۴ھ ش۔
  • غدیر در قرآن، قرآن در غدیر؛ محمد باقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، ۱۳۸۷ھ ش۔