سورہ زخرف آیت نمبر 71 اور غدیر
سورہ زخرف آیت نمبر 71 خطبہ غدیر میں امیر المومنین اور آپ کے شیعوں کے جنت میں احوال کی توصیف کے لیے تلاوت کی گئی ہے۔
واقعۂ غدیر میں سورہ زخرف کی آیت ۷۱ کے استشہاد کا پس منظر یوں بیان کیا گیا ہے:[1] غدیر کے دن امیر المومنین علیہ السلام کی امامت و ولایت پر حارث بن نعمان فہری کے اعتراض اور اس پر آسمانی عذاب (پتھر) نازل ہو کر اس کی ہلاکت کے بعد، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: کیا تم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا: کیا تم نے اپنے کانوں سے سنا؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ پھر فرمایا: «خوشا نصیب اس کا جو علی سے محبت رکھے، اور ہلاکت ہو اس کے لیے جو ان سے دشمنی کرے۔ گویا میں علی اور ان کے شیعوں کو دیکھ رہا ہوں کہ روز قیامت اونٹوں پر سوار بہشت کے باغات کی طرف لے جائے جا رہے ہیں، درحالیکہ ان کے چہرے پرنور و شاداب، سروں پر تاج اور آنکھیں سرمگیں ہیں»۔
آپؐ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے، سورہ اعراف کی آیت 49 اور سورہ توبہ کی آیت 72 کی طرف اشارہ کرنے کے بعد، سورہ زخرف کی آیت 71 تلاوت فرمائی:
فیها ما تَشْتَهیهِ الاَنْفُسُ وَ تَلَذُّ الاَعْیُنُ
اور پھر فرمایا: «ایسی بہشت کہ جس میں ہر وہ چیز موجود ہے جس کی دل خواہش کریں اور جس سے آنکھیں لذت پائیں، اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے»۔[2]
حوالہ جات
مآخذ
- اسرار غدیر؛ محمد باقر انصاری، تہران: نشر تک، 1384ش۔
- بحار الانوار الجامعة لدرر اخبار الائمة الاطہار؛ محمد باقر بن محمد تقی مجلسی، بیروت: دار إحیاء التراث العربی، 1403ھ۔
- چهارده قرن با غدیر (اتمام حجتها، بحثهای علمی، مناظرات، میراث مکتوب، شعر و ادب، یادگارها و یادبودها)؛ محمد باقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، 1379ش۔
- عوالم العلوم و المعارف و الأحوال من الآیات و الأخبار و الأقوال؛ عبد اللہ بن نور اللہ بحرانی اصفہانی، تحقیق: محمد باقر موحد ابطحی اصفہانی، قم: مؤسسة الإمام المہدی علیہ السلام، 1382ش۔
- واقعہ قرآنی غدیر: گزارش سفر یکماہہ پیامبر برای اعلان ولایت در سایہ آیات قرآنی؛ محمد باقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، 1386ش۔
