سورہ بینہ آیت نمبر 7 اور غدیر
سورہ بینہ آیت نمبر 7 وہ آیت ہے جو حجۃ الوداع کے موقع پر امیر المؤمنین کی شان میں نازل ہوئی، جس میں آپ کو بہترین آفریدگان (خیر البریۃ) قرار دیا گیا ہے۔
سورہ بینہ کی آیت ۷ کو رخدادِ غدیر میں نازل ہونے والی آیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس آیت کے نزول کا پس منظر کچھ یوں بیان کیا گیا ہے:[1] سفرِ حجۃ الوداع میں مناسکِ حج کی ادائیگی کے بعد، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله وسلم نے ولایت کے اعلان کے لیے عوام کو تیار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔
چنانچہ ایک مرتبہ جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله وسلم خانہ کعبہ کے پاس کھڑے تھے اور جابر بن عبد اللہ انصاری بھی آپ کے پاس موجود تھے، تو علی علیہ السلام آپ کی طرف تشریف لائے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله وسلم نے فرمایا: «میرے بھائی تمہارے پاس آ گئے ہیں»۔ پھر آپ نے کعبہ کی طرف متوجہ ہو کر اپنے دستِ مبارک سے اسے تھپتھپایا اور فرمایا: «قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، یہ (علی) اور ان کے شیعہ قیامت کے دن کامیاب و کامران ہوں گے۔ وہ مجھ پر ایمان لانے میں تم میں سب سے پہلے ہیں، اللہ کے عہد پر تم میں سب سے زیادہ وفادار ہیں، اللہ کے امر پر قائم رہنے والے تم میں سب سے بڑھ کر ہیں، لوگوں کے درمیان عدل کرنے والے تم میں سب سے اچھے ہیں، برابر تقسیم کرنے والے اور خدا کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ بلند مرتبہ ہیں»۔
اسی اثنا میں سورہ بینہ کی آیت ۷ نازل ہوئی:
اِنَّ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّالِحاتِ اُولئِکَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِ؛ بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے اعمال کیے، وہی بہترین مخلوق ہیں۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله وسلم نے اصحاب کی موجودگی میں فوری طور پر اس آیت کی تفسیر بیان کی اور امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بہترین مخلوق (خیر البریۃ) آ گئی ہے۔[2]
حوالہ جات
مآخذ
- الامالی؛ محمد بن حسن طوسی، قم: دار الثقافة، 1414ق۔
- بحارالانوار الجامعة لدرر اخبار الائمة الاطهار؛ محمدباقر بن محمدتقی مجلسی، بیروت: دار إحیاء التراث العربی، 1403ق۔
- بشارة المصطفی لشیعة المرتضی؛ عمادالدین محمد بن علی طبری آملی، نجف: المطبعة الحیدریة، 1383ق۔
- تاریخ مدینة دمشق؛ علی بن حسن شافعی (ابن عساکر)، تحقیق: علی شیری، بیروت: دارالفکر، 1415ق۔
- تفسیر فرات الکوفی؛ فرات بن ابراهیم کوفی، تحقیق: محمد الکاظم، تہران: وزارة الثقافة و الإرشاد الإسلامی (مؤسسة الطبع و النشر)، 1410ق۔
- واقعه قرآنی غدیر: گزارش سفر یکماهه پیامبر برای اعلان ولایت در سایه آیات قرآنی؛ محمدباقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، 1386ش۔
