سانچہ:آیا میدانستید؟
متن خطبہ غدیر بعد از مقابلہ و تطبیق کئی بار آزادانہ طور پر شائع ہو چکا ہے جو سب کے سب کتاب «الاحتجاج» کی روایت کے مطابق ہیں، لیکن موجودہ متن امام باقر علیہ السلام، حذیفہ بن یمان اور زید بن ارقم کی تین روایات پر مشتمل ہے۔ یہ متن اس کے نو مآخذ یعنی کتابوں «روضة الواعظین»، «الاحتجاج»، «العُدَد القویّة»، «الیقین»، «التحصین»، «الاقبال»، «الصراط المستقیم»، «نہج الایمان» اور «نزہة الکرام» میں مقابلہ اور تطبیق کے بعد ترتیب، تلفیق اور تنقیح کیا گیا ہے۔ خطبہ کی ترتیب اور نسخوں کے مقابلے کا معیار اور ایک دوسرے پر ان کے تکمیلی موارد کتاب «اسرار غدیر» میں بیان کیے گئے ہیں، اور متلاشی حضرات اس کتاب سے رجوع کر سکتے ہیں۔