مندرجات کا رخ کریں

سورہ تکاثر آیت نمبر 8 اور غدیر

ویکی غدیر سے
(آیہ ۸ تکاثر اور غدیر سے رجوع مکرر)
سورہ تکاثر آیت نمبر 8 اور غدیر
سورہ تکاثر آیت نمبر 8 اور غدیر
آیت کی خصوصیات
سورہ کا نامسورہ تکاثر
آیت نمبر8
پارہ30
آیت کا مواد
مقام نزولمکہ
موضوعولایت، وہ نعمت جس کے بارے میں قیامت کے دن بازپرس ہوگی
آیت کی ترتیل

سورہ تکاثر آیت نمبر 8 وہ آیت ہے جس کی رو سے اہل بیت علیہم السلام کی ولایت کو ایسی نعمت قرار دیا گیا ہے جس کے بارے میں قیامت کے دن سوال کیا جائے گا۔

سورۂ تکاثر کی آیت 8 ولایت سے متعلق آیات میں شمار ہوتی ہے: لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیمِ؛ اور پھر تم سے اس دن نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ سورۂ مائدہ کی تیسری آیت کی روشنی میں، جس میں ولایت ائمہ علیہم السلام کو الٰہی نعمت اور غدیر کو اس نعمت کا اتمام قرار دیا گیا ہے، سورۂ تکاثر کی آیت 8 سے یہ مفہوم اخذ کیا گیا ہے کہ قیامت کے دن نعمتِ ولایت اور اس کی پاسداری کے بارے میں بازپرس ہوگی۔[1]

اس بات کی تائید میں کتاب سلیم بن قیس میں منقول امیرالمؤمنین علیہ السلام کے اس کلام سے استدلال کیا گیا ہے جس میں آپؑ نے فرمایا: اگر یہ امت اس وقت سے جب اللہ نے اپنے پیغمبرؐ کی روح قبض کی، میری پیروی کرتی اور میری اطاعت کرتی، تو قیامت کے دن تک ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں تلے سے - خوشحالی اور کشادگی کے ساتھ - اللہ تعالیٰ کی نعمتیں میسر آتیں۔[2] یعنی نعمتِ ولایت، دنیوی اور اخروی زندگی کے تمام پہلوؤں کی کفیل اور ضامن ہے۔

امام صادق علیہ السلام اس نعمت کی منزلت بیان کرتے ہوئے یاد دہانی فرماتے ہیں کہ روزِ قیامت اس نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا: نَحْنُ اهْلُ الْبَيْتِ النَّعيمُ الَّذى انْعَمَ اللَّه بِنا عَلَى الْعِبادِ، وَ هُوَ النِّعْمَةُ الَّتى لا تَنْقَطِعُ، وَ اللَّه سائِلُهُمْ عَنِ حَقِّ النَّعيمِ الَّذى انْعَمَ بِهِ عَلَيْهِمْ؛ ہم اہلِ بیت وہ نعمتِ خداوندی ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے نعمت قرار دیا ہے۔۔۔ اور یہ ایک ایسی دائمی نعمت ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی، اور اللہ تعالیٰ اس نعمت کے حق کی ادائیگی کے بارے میں، جو اس نے اپنے بندوں کو عطا فرمائی ہے، بازپرس کرے گا۔۔[3]

امام رضا علیہ السلام نے اس آیت کی تشریح اور اس نعمت کی وضاحت میں جس کے بارے میں بازپرس ہوگی، فرمایا ہے: نعیم سے مراد ہم اہل بیت کی محبت اور ولایت ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ توحید اور نبوت کے بعد بندوں سے سوال کرے گا۔[4] ایک اور زاویۂ نگاہ سے، نعمتِ ولایت اس قدر عظیم ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو اس کی قابلیت اور ظرفیت کے مطابق یہ نعمت عنایت فرماتا ہے، جیسا کہ فرمایا گیا ہے: ولایتِ علی وہ نعمت ہے جو میں نے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہا عنایت فرمائی۔ اپنے بندوں میں سے جس سے میں محبت کرتا ہوں اسے علی کی ولایت اور معرفت عطا کرتا ہوں، اور جس سے ناخوش ہوتا ہوں علی کی معرفت اور ولایت سے اس کی دوری کی بنا پر اس سے ناخوش ہوتا ہوں۔[5]

حوالہ جات

  1. ↑ غدیر در قرآن، ج1، ص176۔
  2. ↑ کتاب سلیم، ص86۔
  3. ↑ بحارالانوار، ج24، ص49۔
  4. ↑ بحارالانوار، ج63، ص317۔
  5. ↑ بحارالانوار، ج38، ص98۔

مآخذ

  • بحارالانوار الجامعة لدرر اخبار الائمة الاطہار؛ محمد باقر بن محمد تقی مجلسی، بیروت: دار إحیاء التراث العربی، 1403ھ۔
  • کتاب سلیم بن قیس الہلالی؛ سلیم بن قیس ہلالی، تحقیق: علاء الدین موسوی، تہران: مؤسسة البعثة (قسم الدراسات الإسلامیة)، 1407ھ۔
  • غدیر در قرآن، قرآن در غدیر؛ محمد باقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، 1387ش۔