سورہ حج آیت نمبر 41 اور غدیر
سورہ حج آیت نمبر 41 وه آیت ہے جو خطبہ غدیر میں نماز اور زکات کا حکم دینے کے لیے آئی ہے اور اس بات کے لیے کہ لوگ پیغمبر کے بعد اس کے احکام کی یاد دہانی کے لیے بارہ اماموں میں سے آپ کے خلفاء کی طرف رجوع کریں۔
خطبہ غدیر میں سورہ حج کی آیت 41 کے استعمال کا موقع یوں بیان ہوا ہے: اس سے پہلے کہ خطبہ غدیر میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آله کا کلام اپنے آخری حصے کو پہنچے، خطبے کا دسواں حصہ حلال و حرام اور واجبات و محرمات کے لیے مختص ہوا۔ اس حصے میں آپ کا مقصد ان افراد کا تعارف کرانا تھا جن کی طرف لوگوں کو قریب اور دور مستقبل میں احکام جاننے کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔
آپ نے حج کی طرف اشارہ کرنے کے بعد، نماز اور زکات کا ذکر دو بار کیا: ایک بار سورہ بقرہ کی آیت 43 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور دوسری بار سورہ حج کی آیت 41 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
الَّذینَ اِنْ مَکَّنّاهُمْ فِی الاَرْضِ اَقامُوا الصَّلاةَ وَ آتُوا الزَّکاةَ وَ اَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ؛ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے زمین میں اختیار دیا تو انہوں نے نماز قائم کیً اور زکوِٰ ادا کی اور نیکیوں کا حکم دیا اور برائیوں سے روکا اور یہ طے ہے کہ جملہ امور کا انجام خدا کے اختیار میں ہے
۔
خطبے میں اس آیت کے استعمال کا اصل نکتہ یہ ہے کہ اگر آپ پر طویل زمانہ گزر جائے اور آپ کوتاہی کریں یا بھول جائیں تو علی علیہ السلام اور ان کی نسل جو آپ کے سرپرست ہیں، اس بھولی ہوئی بات کو آپ کے لیے بیان کرتے ہیں: مَعاشِرَ النّاسِ، اَقيمُوا الصَّلاةَ وَ آتُوا الزَّكاةَ كَما اَمَرَكُمُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ، فَاِنْ طالَ عَلَيْكُمُ الاْمَدُ فَقَصَّرْتُمْ اَوْ نَسيتُمْ فَعَلِىٌّ وَلِيُّكُمْ وَ مُبَيِّنٌ لَكُمْ؛ الَّذى نَصَبَهُ اللَّهُ عزَّ وَ جَلَّ لَكُمْ بَعْدى اَمينَ خَلْقِهِ. اِنَّهُ مِنّى وَ اَنَا مِنْهُ، وَ هُوَ وَ مَنْ يَخْلُفُ مِنْ ذُرِّيَّتى يُخْبِرُونَكُمْ بِما تَسْاَلُونَ عَنْهُ وَ يُبَيِّنُونَ لَكُمْ ما لا تَعْلَمُونَ؛ اے لوگو، نماز کو برپا کرو اور زکات دو جیسا کہ اللہ عز و جل نے تمہیں حکم دیا ہے، اور اگر تم پر طویل زمانہ گزر جائے اور تم کوتاہی کرو یا بھول جاؤ تو علی تمہارے ولی اور بیان کرنے والے ہیں؛ جنہیں اللہ عز و جل نے میرے بعد اپنی مخلوق پر امین کے طور پر مقرر کیا ہے۔ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں، اور وہ اور میری نسل سے جو ان کے جانشین ہوں گے، جس چیز کے بارے میں تم سوال کرو گے تمہیں خبر دیں گے اور جو تم نہیں جانتے اسے تمہارے لیے بیان کریں گے۔[1]
حوالہ جات
- ↑ واقعه قرآنی غدیر، ص105؛ سخنرانی استثنائی غدیر، ص231–223.
مآخذ
- سخنرانی استثنائی غدیر؛ محمدباقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، 1386ش۔
- واقعه قرآنی غدیر: گزارش سفر یکماهه پیامبر برای اعلان ولایت در سایه آیات قرآنی؛ محمدباقر انصاری، قم: انتشارات دلیل ما، 1386ش۔
